واٹس ایپ پی سی پر فنگر پرنٹ سے لاگ اِن ہوگ واٹس ایپ پی سی پر فنگر پرنٹ سے لاگ اِن ہوگا

انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری مکمل کرلی ہے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے ماہرین ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک انتہائی زبردست فیچر متعارف کروانے جارہے ہیں جس کے تحت صارفین  فنگرپرنٹ  کے ذریعے واٹس اپ لاگ ان کرسکیں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اس زبردست فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کروانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں اور اِس کا اعلان ویب بیٹا انفو نے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کیا

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ویب بیٹا انفو کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو خوشخبری سُناتے ہوئے بتایا گیا کہ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ لاگ اِن میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے’فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کی تیاری شروع کردی ہے

واٹس ایپ کے اِس نئے فیچر کو فی الحال تجربے کے لیےصرف واٹس ایپ کے ملازمین ہی استعمال کررہے ہیں اور کامیاب تجربے کے بعد یہ بیٹا ورژن صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا

پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے تحت اب کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنےوالے صارفین کو لا گ اِن کے لیے فنگر پرنٹ کی سہولت دی جائے گی

واٹس ایپ ماہرین کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹ لاگ اِن سسٹم  کیو آر کوڈ اسکین  کے مقابلے میں بہت آسان ہوگا

دوسری جانب واٹس ایپ کی طرف سے ابھی اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ یہ فیچر عام صارفین کب استعمال کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس نئے فنگر پرنٹ فیچر سے قبل صارفین کمپیوٹر میں واٹس ایپ لاگ اِن کرنے کے لیے موبائل سے کیو آر کوڈ اسکین کرتے تھے

 



Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گی

عودی عرب، انسانوں اورجانوروں کے1 لاکھ 20 ہزار سال قدیم آثار دریافت