کورونا جھوٹ، بل گیٹس کی خفیہ عالمی سازش سے پھیلا، مظاہرین
کراچی(جنگ نیوز) کورونا لاک ڈائون اورویکسی نیشن پروگرام کیخلاف لندن کی سڑکوں پر 10ہزار سے زائد مظاہرین نے ڈیوڈ لیکے کی قیادت میں احتجاج کیا اور کہاکہ کورونا ایک جھوٹ ہے جو بل گیٹس کی خفیہ عالمی سازش کے تحت پھیلایا گیا دوسری جانب مظاہرے کےدوران پولیس نے جیریمی کوربین کے بھائی پیرز کو پھرگرفتار کرلیا
غیرملکی میڈیا کےمطابق ترافلگر اسکوائر سے سابق لیبر رہنما کے بڑے بھائی کو ماسک پہنے پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کرتے اور پولیس وین میں ڈالتے ہوئے دیکھا گیا،3ماہ کے دوران تیسری بار انہیں گرفتار کیاگیاہےاس سے قبل وہ 16اور 30مئی کو بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔ہفتے کو10ہزار سے زائد اینٹی لاک ڈائون مظاہرین نے حکومتی جھوٹ کے خاتمے اور ہر طرح کی آزادی کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہاکہ آبادی پر بڑے پیمانے پر نسل کشی کرنا ان کا سیاسی ایجنڈا ہے۔
Comments
Post a Comment