بل گیٹس کے گمنام ہیروز میں پاکستانی نوجوان بھی شامل




 مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے کوروناوائرس کے دوران اپنے ممالک میں کمزور طبقے کی خدمت کرنے والے 7 گمنام ہیروز کی فہرست تیار کی ہے جس میں افغانستان اور افریقہ سمیت پاکستان کے نوجوان کو بھی شامل کیا گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے انسان دوست گمنام ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا


پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال سے تعلق رکھنے والے سکندر بزنجو کا نام بھی بل گیٹس کے گمنام ہیروز میں شامل ہے


گیٹس نوٹس میں شائع مضمون کے مطابق 29 سالہ سکندر بزنجو نے عالمی وبا کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے10ہزار گھرانوں کے راشن کیلئے فنڈز جمع کیے

انہوں نے کورونا وائرس کے دوران طبی عملے کے لیے ذاتی حفاظتی آلات، ماسک فیس شیلڈ اور ہینڈ سینیٹائزر کابھی انتظام کیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے ڈاکٹر خالد اسماعیل ڈاکٹر یاسر بلوچ کے ساتھ مل کرایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں غریب لوگوں کی مدد کی اور طبی عملے کو ہر ممکن  
حفاظتی اشیا فراہم کیں

بل گیٹس نے سکندر بزنجو کے متعلق لکھا کہ ’بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے کورونا کے خلاف جنگ لڑی اور10 ہزار سے زائد لوگوں میں راشن تقسیم کیا

 بل گیٹس کے اس اقدام پر سکندر بزنجو کا کہنا تھا کہ یہ میری یا میری ٹیم کی کامیابی نہیں مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ عالمی سطح پر بلوچستان کا نام روشن ہوا، اس بات پر مجھے فخر بھی ہے

Comments

Popular posts from this blog

Pakistan's COVID-19Positivity Rate below 2% for two Straight Weeks

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

ٹائیگرفورس کے کارنامے