Posts

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی

Image
کراچی: متحدہ عرب امارات کی سول ہوابازی نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ایکسپریس نیوز کے مطابق یو اے ای نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی اوراس حوالے سے عمل درآمد رات 12 بجے سے شروع کردیا گیا ہے پابندی کے حوالے سے یو اے ای کی سول ہوابازی کے ادارے جی سی اے نے نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عائد کی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، یو اے ای کے ایئرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی

ایک سگریٹ لائٹر سے کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ حیران کن خبر

Image
سڈنی ڈیلی پاکستان آن لائن کوروناوائرس کا پھیلاو جہاں کئی خوفناک خبریں لایا ہے وہیں اس کے پھیلاو کی وجہ بننے والی کئی حیران کن خبریں بھی سامنے آئی ہیں ایسی ہی ایک خبرآسٹریلیا سے سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور احتیاط کرنے کے باوجود ایک سگریٹ لائٹر   کورونا وائرس پھیلانے کی وجہ بن گیا بی بی سی کے مطابق   آسٹریلیا نے اگرچہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پالیا ہے مگر اس کی ریاست وکٹوریا میں نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے   ریاست وکٹوریا کے حکمران ڈینئیل اینڈریوس کا کہنا ہے کہ یہ وبا سگریٹ کے ایک لائٹر سے پھیلی لائٹر کاہوٹل میں موجود عملے نے ایک دوسرے سے تبادلہ کیا ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈینئیل اینڈریوس کا کہنا تھا کہ وہ افراد سماجی فاصلہ تو رکھ رہے تھے مگر ایک دوسرے سے لائٹر شیئر کر رہے تھے ان کے مطابق عملہ بھی ایک دوسرے کی گاڑیوں میں سفر کرتا تھا   جس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے معیار کے برعکس ایک دوسرے سے قریبی رابطہ بھی رکھے ہوئے تھے انھوں نے کہا کہ باہر ممالک سے آنے والوں کے لیے وکٹوریا اب ٹیسٹنگ ضروری قر...

ذیابطیس کے مریض کرونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد کون سی خصوصی احتیاطیں لازمی کریں؟

Image
کرونا کے وائرس نے اس وقت دنیا بھر کو بری طرح لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ماہرین کے نزدیک وہ تمام لوگ جو پہلے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ان میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں پیچیدگیوں کے امکانات بہت زیادہ ہیں  خاص طور پر وہ مریض جو ذیابطیس میں مبتلا ہوتے ہیں ایسے مریضوں کے لیے کرونا وائرس ایک جان لیوا مرض کے طور پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ذيابطیس کے مریض اور کرونا وائرس ماہرین کے مطابق ایسے امکانات اعداد و شمار کی صورت میں سامنے نہیں آسکے ہیں کہ ذیابطیس کے مریض کرونا وائرس میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں  اگر ایسے مریض سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کا خیال رکھیں تو وہ بھی اس مرض سے عام انسان کی طرح محفوظ رہ سکتے ہیں ذیابطیس کے مریض اور کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں پیچیدگی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں ذیابطیس کے مریضیوں کے لیے یہ زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے  ذیابطیس کے مریضوں کی کرونا وائرس یا کسی بھی وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں پیچیدگیوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور اس کا براہ راست اثر دل  پھپیھڑوں اور گردوں پر پڑ سک...

آنجہانی مائیکل جیکسن کی آفیشل آئی ڈی سے ویڈیو دیکھ کر مداح حیران

Image
نیو یارک  مانیٹرنگ ڈیسک  سازشی نظریات پیش کرنے والے افراد کہتے ہیں کہ کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی موت نہیں ہوئی بلکہ وہ روپوش ہوگئے تھے   ان کے دعوؤں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیو کی وجہ سے تقویت ملنے لگی ہے ٹک ٹاک پر مائیکل جیکسن آفیشل نامی ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک شخص مائیکل جیکسن کی طرح کے کپڑے پہن کر انہی کی طرح مون واک کر رہا ہے یہ ویڈیو سامنے آئی تو لوگ حیران رہ گئے کیونکہ اس شخص کی نہ صرف مون واک بلکہ شکل سے آنجہانی گلوکار سے کافی ملتی ہے۔ اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے اب تک مائیکل جیکسن آفیشل کی آئی ڈی سے اسے 3 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں مائیکل جیکسن کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ کیا مائیکل جیکسن زندہ ہے؟ ایک اور شخص نے سوال پوچھا کہ کیا تم اصلی مائیکل جیکسن ہو؟ خیال رہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کا 25 جون 2009 کو انتقال ہوا تھا لیکن ان کی موت کے حوالے سے مختلف سازشی نظریات بیان کیے جاتے رہتے ہیں

جعلی نیلسن منڈیلا کا پرستار

Image
اُس دن کراچی میں گولیاں چل رہی تھیں اور عمران خان گولیاں چلانے والوں پر برس رہے تھے  جی ہاں! یہ 12مئی 2007کا دن تھا  پرویز مشرف پاکستان کا حکمران تھا اور اُس نے طاقت کے نشے میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اُن کے عہدے سے برطرف کرکے اُن کے خلاف ایک ریفرنس دائر کر دیا تھا  چیف جسٹس کی برطرفی کے خلاف وکلاء نے احتجاج شروع کر رکھا تھا 12مئی 2007کو افتخار محمد چوہدری نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر وکلاء کنونشن سے خطاب کرنا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن  عوامی نیشنل پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر معزول چیف جسٹس کے استقبال کا اعلان کررکھا تھا سندھ حکومت نے اس استقبال کو روکنے کیلئے پوری ریاستی طاقت کو استعمال کیا اور حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو لندن سے حکم دیا گیا کہ افتخار محمد چوہدری کو کسی بھی صورت میں ایئر پورٹ سے باہر نہ آنے دیا جائے جیسے ہی معزول چیف جسٹس کراچی پہنچے تو شہر میں فائرنگ شروع ہو گئی پورے ملک میں تشویش اور بےچینی کی لہر دوڑ گئی...

بھارت کی زمین پر قبضہ، فوجی مارنے کے باوجود چینی میڈیا مودی کی تعریف کیوں کررہا ہے؟

Image
نئی دہلی   جنگ نیوز   کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایک حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ چین نے بھارت کے فوجی مارے، زمین پر قبضہ کیا   لیکن پھر بھی چینی میڈیا اس وقت مودی کی تعریف کیوں کررہا ہے؟ کانگریس رہنما نے چینی میڈیا میں شائع آرٹیکل سے متعلق رپورٹ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے مودی سرکار کو اپوزیشن کے سخت سوالات اور تنقید کا سامنا ہے کانگریس رہنما راہول گاندھی کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے  

جہانگیر ترین۔ تین واقعات

Image
پی ٹی آئی سے میرا زیادہ اختلاف جہانگیر ترین اور اُن جیسے لوگوں کو پارٹی میں لانے اور پھر جہانگیر ترین ہی کو طاقتور ترین بنانے پر ہوا   یوں اس جماعت کے اندر پچھلے برسوں میں اگر میں نے کسی شخص پر سب سے زیادہ تنقید کی تو وہ جہانگیر ترین ہی تھے تاہم یہ اُن کا کمال ہے کہ گزشتہ پانچ چھ برسوں میں انہوں نے مجھ سے تعلق منقطع کیا اور نہ ملتے وقت عزت دینے میں کوئی کمی کی۔ آج اُن سے متعلق کچھ واقعات بےاختیار یاد آرہے ہیں جو نذرِ قارئین ہیں مسلم لیگ ن   کی حکومت کے آخری دنوں میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کوئٹہ میں سی پیک کے حوالے سے کانفرنس کا اہتمام کیا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کئی سیاسی رہنمائوں کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ میں بھی اس میں بطور مقرر مدعو تھا لیکن اِن دنوں کابل میں تھا وقت اتنا کم تھا کہ میں اگر اسلام آباد بذریعہ ہوائی جہاز آتا تو کوئٹہ بروقت کانفرنس کے لئے نہیں پہنچ سکتا تھا۔ دوسری طرف عاصم باجوہ بھائی کی تاکید ایسی تھی کہ انکار بھی ممکن نہیں تھا۔ چنانچہ میں قندھار تک ہوائی جہاز میں اور وہاں سے بذریعہ سڑک براستہ چمن ...