Posts

Showing posts from 2020

واٹس ایپ گفتگو کو محفوظ سمجھنے والے یہ سات چیزیں پڑھ لیں

Image
میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی گفتگو کو محفوظ بنالینا دیکھنے میں تو آسان چیز ہے لیکن یہ جانے بغیر کہ انٹرنیٹ پر چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں یہ اچھا آئیڈیا نہیں ہے ہم اپنے عزیزوں دوستوں، آفس اور کلاس فیلوز سے گفتگو کرتے ہیں جس میں ہم اس ایپ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ضروری فائلز بھی ٹرانسفر کرتے ہیں واٹس ایپ پر لاگ ان کرنے کے لیے ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن قابل فہم ہے لیکن کچھ چھوٹی چیزیں آپ کو اس ایپ سے باہر نکال پھینک سکتی ہیں اپنی واٹس ایپ چیٹ کا بیک اپ بنانے سے قبل ان سات چیزوں کا جائزہ لے لیں واٹس ایپ صرف اپنے پلیٹ فارم کی حد تک ہی ایک صارف کی گفتگو کو محفوظ رکھ سکتا ہے  اگر صارف اپنی گفتگو کو نکال کر کسی دوسرے پلیٹ فارم کی جانب لے جائے تو ان کے محفوظ ہونے پر سوالیہ نشان کھڑے ہوجاتے ہیں زیادہ تر موبائل صارف گوگل ڈرائیو یا پھر آئی کلاؤڈ پر اپنی گفتگو کا بیک اپ بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کے لیے مشکل ہوسکتا ہے واٹس ایپ اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے ایپ پر لاگ ان کے لیے ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اور یہ ایک 6 ہندسوں کا کوڈ ہے اس کوڈ کی مدد سے ب...

امریکا :دو سر والا نایاب سانپ دریافت

Image
  امریکی خاتون نے دومنہ والے سانپ کی ویڈیو شیئر کرکے صارفین میں خوف و ہراس پھیلا دیا انٹرنیٹ پر امریکی شہری نے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والا انتہائی خطرناک سانپ زمین پر رینگ رہا ہے یہ سانپ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر ٹیلرزوائل کی کاونٹی الیگزینڈر میں واقع ایک گھر میں دیکھا پایا گیا ہےجس کو دیکھتے ہی خاتون پہلے تو خوفزدہ ہوئی لیکن ہمت کرکے سانپ کی ویڈیو بنالی یاد رہے کہ رواں برس بھارت میں دو مقامات پر دو سر والے نایاب پائے گئے تھے  

بس بہت ہوگیا! دنیا کیلئے تم لاتعداد مسائل پیدا کرچکے اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر تنقید

Image
اقوام متحدہ (اے ایف پی) چینی سفیر نے اقوام متحدہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتےہوئے کہاہےکہ بس بہت ہوگیا، تم دنیا کیلئے پہلے ہی لاتعداد مسائل پیدا کرچکے ہو. جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکا میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز کیوں سامنے آئے؟ کسی کا احتساب کرنا ہےتو کچھ امریکی سیاستدانوں کا کیا جائے،دوسری جانب امریکی سفیر نے کہاکہ سب کو شرم آنا چاہیے. آج کے اجلاس کے مواد سے حیران ہوں، کونسل کے ارکان نے اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی سیاسی بھڑاس نکالی. غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق چین نے جمعرات کو اقوام متحدہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کےدوران چین کے سفیر ژہانگ جون نے امریکاکے عالمی کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ بس بہت ہوگیا، تم پہلے ہی دنیا کیلئے لا تعداد مسائل پیدا کرچکے ہو، امریکا میں 70لاکھ کورونا کے مصدقہ کیسز اور 2 لاکھ سے زائد اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں، دنیا کے جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکا میں کورونا سے اتنی ہلاکتیں اور کیسز سامنے کیوں آئے؟ اگر کسی کا احتساب کرنا ہےتو وہ امریکا کے کچھ سیاستدان ہیں۔انہوں نے امریکی رہنمائوں کی جانب سے اک...

اخبار کا مطالعہ انسان کو معاشرے سے جوڑتا ہے

Image
    اخبار خبروں کا ذخیرہ اور دنیا بھر کی معلومات سے آشنا کرنے کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں , کئی سال پہلے ہرگھر میں ناشتے کی میز پر یہ اخبار لازمی ہوتا ،ناشتے کے ساتھ ساتھ اخبار کا مطالعہ بھی کیا جاتا، , بڑے بوڑھے اپنے دن کا آغاز اس کو پڑھ کر کرتے تھے ،صبح سویرے اس کے آنے کا انتظار بہت شدت سے کیا جاتا تھا , گھر کے بزرگ اگرپڑھ نہیں سکتے تو گھر کے بچے انہیں اخبار پڑھ کے سناتے تھے، اُس وقت نوجوانوں کو بھی اس کو پڑھنے کاشوق تھا، بچے اپنی دل چسپی کی چیز تلا ش کرتے تھے، خواتین ،پکوان کی تراکیب ،گھر کی آرائش ،سلائی کڑھائی کے طریقے اور دیگر دل چسپی کی چیز پڑھا کرتی تھیں ،مگرپھر وقت نے کروٹ لی۔ دیگر چیزوں کی طر ح پڑھنے کے طور طر یقے بھی بدل گئے ، ہر چیز سمٹ کر انگلیوں کی چند حرکات میں تبدیل ہو گئی ۔ لوگ اخبار موبائل فونز اور کمپیوٹر پر پڑھنے لگے ،وقت اور آگے بڑھا ،سوشل میڈیا نے ایسا رنگ جمایاکہ اب ہر خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے ،جس کی وجہ سے لوگوں نے اخبار کا مطالعہ کرنا کم کردیا ،لیکن ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اخبار بینی کا شوق رکھتے ہیں اور باقاعدگی سے پڑھتے بھی ہیں ،ان کے ...

بگڑتے موسموں نے موہن جو دڑو کو تباہ کیا ریاضیاتی ثبوت مل گئے

Image
نیویارک :  ماہرین ایک عرصے سے اس مفروضے پر غور کررہے   ہیں کہ شاید آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمیٹ چینج) سے موہن جودڑو اور اس سے وابستہ وادی سندھ کی تہذیب کا خاتمہ ہوا تھا۔ اب اس مفروضے کا ریاضیاتی ثبوت بھی مل گیا ہے۔ روچیسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ریاضی داں نشانت ملک نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ مون سون کی اوقات میں تبدیلی سے خشک سالی کا راج ہوا اور عہدِ کانسی (برونز ایج) کی شاندار تہذیب 3000 سال قبل اپنے اختتام کو پہنچی تھی نشانت   نے   شمالی بھارت کے ایک غار میں اگنے والی معدن اسٹیلگمائٹ کے ہم جا ( آئسوٹوپ) کا جائزہ لیا ہے۔ اس طریقے سے معلوم ہوجاتا ہےکہ وقت کے ساتھ ساتھ ایک مقام پر بارش کی کتنی مقدار گری ہوگی   اس طرح گزشتہ 5700 سال میں مون سون بارشوں کا مکمل احوال معلوم کیا گیا نشانت ملک کی تحقیق سے عیاں ہے کہ جب وادی سندھ کی تہذیب عروج کی جانب گامزن تھی تو اس وقت مون سون بارشوں کا رحجان تھا لیکن جب اس کا زوال شروع ہوا عین اس دور میں مون سون کا دور یا پیٹرن تیزی سے تبدیل ہونے لگا، اس کے بعد پانی کی قلت پیدا ہوئی، فصلیں سوکھ گئیں اور یوں ت...

آسٹریلیا: کم پانی میں پھنسنے والی 380 وہیلز ہلاک

Image
آسٹریلیا میں سمندر کے کم پانی میں پھنسنے والی 380 وہیلز مرگئیں باقی زندہ رہ جانےوالی وہیلز کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ تسمانیہ کے ساحل پر پھنسی 460 وہیلز میں سے 380 مردہ پائی گئی ہیں اسکے علاوہ 50 وہیلز کو ریسکیو کیا جاچکا ہے  جبکہ 30 وہیلز کو بچانے کی کوششیں تیسرے روز بھی جاری ہیں

کائنات میں ’پائی‘ سیارہ دریافت

Image
  ماہرین فلکیات نے ہماری زمین سے 186 نوری سال کے فاصلے پر ایک دلچسپ سیارہ دریافت کیا ہے جو اپنے سورج کے گرد صرف 3.14 دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے اس طرح یہ اپنے ستارے کے گرد بہت تیزی سے گھومتا ہے، اسی وجہ سے اسے پائی سیارے کا نام دیا گیا ہے تاہم اس کا آفیشل نام کے ٹو 315 بی ہے پائی ایک ریاضیاتی مستقل ہے جو کسی دائرے کے قطر اور اس کے گھیر کے درمیان تناست کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی قدر 3.14 ہے. ماہرین نے اس سیارے کو پائی زمین بھی کہا ہے لیکن کئی برس کے مشاہدے کے بعد ہی ماہرین نے اس کی تصدیق کی ہے 2017 میں کیپلر خلائی دوربین نے اسے دریافت کیا تھا اور تب سے فلکیات دانوں نے مسلسل اس پر نظر رکھی ہوئی تھی، یہ سیارہ ایک ایسے بونے ستارے کے گرد گھوم رہا ہے جس کی جسامت ہمارے سورج سے صرف 20 فیصد ہے محتاط اندازے کے مطابق اس سیارے کی جسامت ہماری زمین سے 95 فیصد تک ہے۔ شاید یہ گیس کی بجائے ایک پتھریلا سیارہ ہے. ہمارے نظامِ شمسی میں زمین، زہرہک، عطارد اور مریخ ایسے سیاروں کی فہرست میں شامل ہیں

ریکوڈک معاملہ، آخر ہے کیا؟

Image
آج سے تقر یباً 27 سال قبل بلوچستان حکومت نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ ریکوڈک کے پہاڑی علاقے میں سونے تانبے اور اسکے موجود معدنی ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 1993 میں ایک امریکی کمپنی بروکن ہلز پراپرٹیز منرلز کے ساتھ معاہدہ کیا یہ معاہدہ بلوچستان ڈیویلپمنٹ کے ذریعے امریکی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے طور پر چاغی ہلز ایکسپلوریشن کے نام سے کئے جانے والے معاہدے کے تحت 25 فیصد منافع حکومت بلوچستان کو ملنا تھا اس امریکی کمپنی نے بعدازاں ایک آسٹریلوی رجسٹرڈ ٹیتھیان کوپر کمپنی کے ساتھ حصہ داری معاہدہ کیا جس کی رو سے بلوچستان حکومت نے اس کمپنی کو 9ستمبر 2002 کو سونے کوپر اور دیگر موجود معدنی وسائل کی تلاش کا لائسنس جاری کیا اور اس کمپنی نے پاکستان میں اپنی ایک برانچ دفتر کھول کر کام شروع کر دیا بلوچستان حکومت نے لائسنس کی فراہمی کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ کمپنی یہاں سے حاصل ہونے والی معدنیات کو ریفائن کرنے کے لیے بیرون ملک نہیں لے جائے گی حکومت کی جانب سے چاغی میں ریفائنری کی شرط رکھنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے حصے کو بھی بڑھانے کی شرط بھی رکھی گئی کمپنی کی جانب سے ان شرائط کو مانن...

عمودی جنگل کی خواہش ڈراؤنا خواب بن گئی

Image
ماحولیاتی تبدیلیوں کے شکار لوگوں نے عمودی جنگل بنانے کی خواہش کی جو ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا پوری دنیا اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث انسانی زندگی پر پڑنے والے اثرات سے نبرد آزما ہے ایسے میں مختلف حکومتوں کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم ایسے میں کچھ لوگوں نے زمین کے بجائے اپارٹمنٹس پر عمودی سبزہ اگانے کا فیصلہ کیا غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے چینگدو کے شہر میں رہائشی عمارتوں میں عمودی جنگل اگانے کی کوشش کی گئی وہ لوگ خواہش کر رہے تھے کہ یہ سبزہ ان کے لیے جنت نظیر ہوگا، تاہم ایسا نہ ہوسکا اور ان کا یہ منصوبہ ان لوگوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا سال 2018 میں پودوں کے درمیان رہنے کا یہ منصوبہ بہت دلچسپ دکھائی دے رہا تھا اس کے لیے کی سٹی فاریسٹ گارڈن کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا رواں سال اپریل تک اس کے تمام 826 یونٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی بالکنیوں میں 20 طرح کے پودے لگے ہوئے ہیں جو نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ شور سے بھی لوگوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں تاہم شہری جنت بننے کے بجائے یہ کمپلیکس ایک فلم کی طرح کا جنگل پیش کرنے لگا ہے جہاں بالکنیو...

اے پی سی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Image
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا اور خا صی گرما گرمی ہوئی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ذرائع کے مطابق بلاول نے ایک موقع پر نواز شریف کو اسمبلیوں اور سندھ حکومت سے استعفوں کی پیش کش کی اور کہا کہ نواز شریف وطن آکر استعفے اسپیکر کو پیش کردیں نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے استعفے بلاول کو دے دیتے ہیں بلاول اپنے استعفے انہیں اور وہ اپنے استعفے بلاول کو دیتے ہیں پھر دونوں کے استعفے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے کر دیں نواز شریف نے کہا کہ وہ استعفوں کے مخالف نہیں مگر حکومت کے خلاف دباؤ بناکر استعفے دیے جائیں ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن استعفوں کے بارے میں پارٹی رہنماؤں سے بحث کرتے رہے واضح رہے کہ ملک کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے

واٹس ایپ پی سی پر فنگر پرنٹ سے لاگ اِن ہوگ واٹس ایپ پی سی پر فنگر پرنٹ سے لاگ اِن ہوگا

Image
انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری مکمل کرلی ہے بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے ماہرین ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک انتہائی زبردست فیچر متعارف کروانے جارہے ہیں جس کے تحت صارفین   فنگرپرنٹ   کے ذریعے واٹس اپ لاگ ان کرسکیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اس زبردست فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کروانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں اور اِس کا اعلان ویب بیٹا انفو نے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کیا ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ویب بیٹا انفو کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو خوشخبری سُناتے ہوئے بتایا گیا کہ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ لاگ اِن میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے’فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کی تیاری شروع کردی ہے واٹس ایپ کے اِس نئے فیچر کو فی الحال تجربے کے لیےصرف واٹس ایپ کے ملازمین ہی استعمال کررہے ہیں اور کامیاب تجربے کے بعد یہ بیٹا ورژن صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا پیغام رسانی کی...

نیلا سانپ، جتنا خوب صورت اُتنا ہی خطر ناک

Image
  آپ نے دنیا میں مختلف رنگوں کے سانپ دیکھے ہوں گے مگر نیلے رنگ کا سانپ بہت کم ہی دیکھا ہوگا سوشل میڈیا پر نیلے رنگ کے ایک سانپ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے   جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ سانپ گلاب کے پھول پر بیٹھا ہوا ہے اور مسلسل اپنی زبان سے زہر  نکال رہا ہے نیلا سانپ دِکھنے میں جتنا خوب صورت نظر آتا ہے یہ اتنا ہی خطرناک بھی ہے اور یہ ایک زہریلا سانپ ہے جس کے ڈسنے سے کا فی نقصان پہنچتا ہے اور اس کا زہر فوراً ہی جسم میں حلول کرجاتا ہے ماسکو کے چڑیا گھر کے مطابق نیلے سانپ سفید سانپ کی ہی ایک قسم ہے جو انڈونیشیا میں پائی جاتی ہے   تاہم سفید سانپ کی نسل میں سے زیادہ تر سنہرے سانپ نکلتے ہیں   جبکہ نیلے رنگ کے سانپ کی اقسام بہت کم پائی جاتی ہیں   جس کی وجہ سے انہیں ایک نایاب نسل سمجھا جاتا ہے حیران کن بات یہ ہے کہ نیلے سانپ کی جوڑی سے جو بچے پیدا ہوتے ہیں وہ بیشتر ہرے رنگ کے ہوتے ہیں

Privacy Policy

  Privacy Policy for Historyofsukkur At Historyofsukkur, accessible from Historyofsukkur.com, one of our main priorities is the privacy of our visitors. This Privacy Policy document contains types of information that is collected and recorded by Historyofsukkur and how we use it. If you have additional questions or require more information about our Privacy Policy, do not hesitate to contact us. This Privacy Policy applies only to our online activities and is valid for visitors to our website with regards to the information that they shared and/or collect in Historyofsukkur. This policy is not applicable to any information collected offline or via channels other than this website. Our Privacy Policy was created with the help of the  Privacy Policy Generator  and the  Free Privacy Policy Generator . Consent By using our website, you hereby consent to our Privacy Policy and agree to its terms. Information we collect The personal information that you are asked to provid...