Posts

Showing posts from June, 2020

اسلحہ اور کھانا ، دہشتگردوں کو مقامی لاجسٹک سپورٹ ملی، تفتیشی حکام

Image
کراچی (طلحہ ہاشمی) کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تفتیش کرنے والے حکام کا کہنا ہےکہ لگتا ہے کہ دہشت گردوں کو مقامی طور پر لاجسٹک سپورٹ ملی ، ان کے پاس سے اسلحہ اور کھانا ملا جس میں نیٹو سپلائی کے 40 رشین رائفل گرینیڈ سمیت متعدد دستی بم   گولیوں سمیت 6شولڈر بیگز اور چنے کے 4پیکٹس ملے تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی کالعدم تنظیم نے شہر میں دوسری بار دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی کوشش کی   اس سے قبل چینی قونصلیٹ پر بھی حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی   تاہم اس بار ایسا لگتا ہے کہ انہیں مقامی طور پر لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی یہ سپورٹ اسی گٹھ جوڑھ کا حصہ ہوسکتی ہے جس میں کراچی اور سندھ میں حالیہ دہشتگردی کی گئی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد شہر میں کب اور کہاں سے آئے یہ فی الحال حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا تاہم لگتا ہے دہشتگردوں کا مقصد اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوکر لوگوں کو یرغمال بنانا تھا کیونکہ دہشتگردوں سے نیٹو سپلائی کے 40رشین رائفل گرینیڈ اور ایک رائفل، رشین اور امریکن 25 ہینڈ گرینیڈز   4 سب مشین گنز   15 لوڈڈ، 3 تباہ میگزینز ...

ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید میوے

Image
ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل بھی کہا جاتاہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگینائزیشن ڈبلیو ایچ او کے ایک جائزے کے مطابق2030میں دنیا میں بیماریوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں ذیابیطس ساتویں نمبرپر ہوگی ذیابیطس میں مبتلا افراد کی تعدادہر گزرتے سال کے ساتھ خطرناک انداز میں بڑھتی جارہی ہے ذیابیطس کا مرض خون میں گلوکوز کی سطح کو متاثر کرتاہے   ذیابیطس کی مختلف اقسام ٹائپ ون ٹائپ ٹو اور ٹائپ تھری ذیابیطس کہلاتی ہیں اس مرض سے محفوظ رہنے کیلئے ہر شخص کو اپنی خوراک کا خیال رکھنا چاہیے۔بڑھتا وزن بھی اس خطر ناک مرض میں مبتلا کر سکتاہے۔عام طور پر اس مرض میں مبتلا افراد کو میٹھا کھانے کے ساتھ ساتھ میوہ جات کھانے سے بھی منع کیا جاتاہے کیا میوہ جات کھانا ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ہے ․ ؟ متعدد ڈاکٹرز کے مطابق اس مرض میں مبتلا افراد کو میوے جات کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے،کیونکہ یہ سوکھے ہوئے پھل ہوتے ہیں اور کیونکہ ان میں تازہ پھل کے مقابلے میں پانی کی مقدار کم ہوتی ہے ۔ تو اس وجہ سے میوے جات میں موجود غذائیت اور منرلز کی مقدار میں بھی تازہ پ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی

Image
کراچی :   پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے   فوٹیج میں دہشت گردوں کو اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سے اترتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو گولیاں لگیں اور2 دہشت گرد گیٹ پر ہی ہلاک ہوگئے     سی سی ٹی وی میں دہشتگردوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوتے، فائرنگ کرتے اور سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے  

گوگل کا صارفین کی جمع کردہ معلومات خاص مدت کے بعد حذف کرنے کا فیصلہ

Image
سلیکان ویلی   گوگل اپنی ڈیفالٹ سیٹنگز میں تبدیلیاں لا رہا ہے جس کے بعد صارفین کا جمع کردہ ڈیٹا ایک خاص مددت کے بعد از خود حذف کردیا جائے گا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان تبدیلیوں کے بعد ویب سائٹ پرکی گئی سرچ اور پیجز     لوکیشن ڈیٹا وغیرہ 18 ماہ بعد حذف ڈیلیٹ   کردیا جائے گا   اس کے علاوہ یوٹیوب ہسٹری   دیکھے گئے کلپ اور ان کی مدت کی معلومات بھی 36 ماہ میں حذف کردی جائیں گی   ان تبدیلیوں کا اطلاق نئے اکاؤنٹس پر ہوگا جب کہ پہلے سے موجود صارفین کو تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا یہ اعلان گوگل اور دیگر بڑی کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا کولیکشن کی کوششوں اور معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے   حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے تناظر میں سامنے آیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل نے مئی 2019 میں صارفین کو استعمال کا ریکارڈ یا لوگز ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے   آٹو ڈیلیٹ کا طریقہ متعارف کروایا تھا تاہم اس وقت اسے صارف کے انتخاب پر چھوڑا گیا تھا۔ گوگل صارف کے لیے   سرچ اور اشتہارات کی تجویز کرنے کے لیے اس معلومات کا استعمال...